مشتاق منہاس کی جانب سے فریال تالپور اور پی پی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،چودھری پرویز اشرف

بدھ 1 مارچ 2017 16:20

مشتاق منہاس کی جانب سے فریال تالپور اور پی پی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ رائیونڈ کے مشتاق منہاس کی جانب سے فریال تالپور اور پی پی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے موصوف کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں وہ رائیونڈ والوں کی خدمت گاری کے صدقے آزادکشمیر کے وزیر بن گئے ہیں ہمارا ان کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ آسمان کی جانب تھوک کر اپناچہرہ پراگندہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔

رائیونڈ کے منشی اپنی زبان کو لگام دیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن او رکوشوں سے ہی میاں نواز شریف میثاق جمہوریت پر آمادہ ہوئے اور اسی میثاق جمہوریت کی بدولت ہی وہ آج وزیرا عظم پاکستان کے عہدے پر براجمان ہیں میاں نوازشریف پر جب بھی براوقت آیا تو محترم آصف علی زرداری نے ہی ان کو کندھا دیا انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کے حکم کیمطابق خطہ میں سیاسی رواداری کو برقراررکھا اور کبھی بھی لیگی قیادت کیخلا ف گستاخانہ ریمارکس نہیں دیئے لیکن سیاسی عقل وشعور سے عاری مشتاق منہاس جوکہ حادثاتی طورپر وزیر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی قیادت کیخلاف منہ سنبھال کر بات کریں انھیں یاد رہنا چائیے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے خطہ میں یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز قائم کرکے تعلیمی انقلاب کا آغاز کیا ہے اور تعلیمی پیکیج بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔چودھری پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ مشتاق منہا س پرامن خطہ میں اس طرح کے الزامات عائد کرکے چھوٹا منہ بڑی بات گریز کریں اور خطہ میں سیاسی ماحول خراب نہ کریں رائیونڈ شریف کے درباریوں اگرآئندہ بھی پی پی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کی تو ہم بھی اپنی زبان کھولنے پر مجبور ہونگے موصوف کے ماضی سے پر دہ اٹھایا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہینگے۔