بھارتی حکومت نے پسند کی شادی کرنے والے پاکستانی لڑکے کو ویزے میں توسیع دینے کی بجائے واپس بھیجنے کا حکم دیدیا

سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر طویل المدت ویزے کے لیے درخواست دینے والے اکبر درانی کو قید کی سزا بھی کاٹنا پڑی

بدھ 1 مارچ 2017 16:20

بھارتی حکومت نے پسند کی شادی کرنے والے پاکستانی لڑکے کو ویزے میں توسیع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) بھارتی حکومت نے پسند کی شادی کرنے والے پاکستانی لڑکے کو ویزے میں توسیع دینے کی بجائے واپس بھیجنے کا حکم دیدیا ۔سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر طویل المدت ویزے کے لیے درخواست دینے والے اکبر درانی کو قید کی سزا بھی کاٹنا پڑی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 31سالہ پاکستانی اکبر درانی اور مدھیاپردیش کی صوفیہ کی دوستی 2011 میں انٹرنیٹ پر ہوئی جو محبت میں بدلی اور پھر 2013 میں اکبر درانی نے بھارت جا کر صوفیہ سے شادی کر لی۔

سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر جب اکبر درانی نے طویل المدت ویزے کے حصول کے لئے درخواست دی تو اسے جیل میں ڈال دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اکبر درانی کو اب اہلیہ اور دو سالہ بیٹے سے الگ کر کے واپس پاکستان بھیجنے کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :