Live Updates

ٹھاکرے کی زبان بولنے والے عمران خان کو بھارت بھجوادینا چاہیے ،ْعابد شیر علی

بدھ 1 مارچ 2017 16:17

ٹھاکرے کی زبان بولنے والے عمران خان کو بھارت بھجوادینا چاہیے ،ْعابد ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ پاکستان میں بال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے عمران خان کو بھارت بھجوادینا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاکہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی اور نفرت کا بیچ بویا ہے تاہم جو کام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹا بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ شاہ محمود بتائیں دربار سے ملنے والے کروڑوں روپے سے کتنی بیواؤں کے سر پر ہاتھ رکھا، مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی اب حساب دینا ہوگا جبکہ جہانگیر ترین ڈاکو ہے اور اس کا منشی عمران خان ہے ،ْجہانگیر ترین نے کسانوں کا مال کھایا اور استحصال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :