Live Updates

عمران خان فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے ،ْ ترجمان پی ٹی آئی

بدھ 1 مارچ 2017 16:17

عمران خان فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے ،ْ ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ عمران خان نہ کرکٹ کے مخالف ہیں، نہ پی ایس ایل کے مگر ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جو کرفیو لگا کر تیس ہزار سکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں کرایا جائی پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ایس ایل رکوانے کی قرارداد پارٹی پالیسی کے منافی تھی۔ قرارداد تو واپس لے لی گئی ہے فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :