پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں عالمی اعزاز جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائی2017حاصل کر لیا

ایوارڈ نواز شریف کی قیادت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں پر بین الاقوامی ٹیلی کام کمیونٹی کے اعتماد کا اظہار ہے ،ْ انوشہ رحمن

بدھ 1 مارچ 2017 16:17

پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں عالمی اعزاز جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں فقیدالمثال ترقی کا مظاھرہ کرنے پر عالمی اعزاز جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائی2017حاصل کر لیا ۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائیل کانگریس کی ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وصول کیا ،ْپچھلی ایک دھائی میں پاکستان کو پہلی دفعہ اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ،عالمی سطح پر پاکستان کی ٹیلی کام پالیسیوں کا اعتراف اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں پر بین الاقوامی ٹیلی کام کمیونٹی کے اعتماد کا اظہار ہی_پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے گذشتہ تین سالوں میں بے مثال ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان کو ٹیلی کام کے شعبے میں ملنے والا یہ دوسرا عالمی ایوارڈ ہے۔انوشہ رحمان نے کہا کہ یہ عالمی ایوارڈ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی،پی ٹی اے،فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ سمیت ہماری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیلی کام پالیسیوں کے اعتراف اور پاکستان کی موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے پر جی ایس ایم اے اور گلوبل ٹیلی کام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔