خیبر پختونخواہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 15:34

خیبر پختونخواہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن قائم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء): خیبرپختونخواہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خواتین کے مسائل سننے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ جس کا استعمال کرتے ہوئے صوبے بھر میں موجود خواتین ایک فون کال کے ذریعے اپنا مسئلہ کے پی کے اسمبلی کی خاتون اراکین کو پیش کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلپ لائن پر کال کرنے والی خواتین کے نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی زرین ضیا کا کہنا تھا کہ جتنی بھی بہنیں ، جن کا تعلق خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے ہے،اپنے مسائل کے لیے بلا جھجھک ہیلپ لائن نمبر 0919212026 پر کال کر کے رابطہ کر سکتی ہیں۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے خواتین مسائل رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے عمل میں بھی اپنی رائے دے کر شریک ہو سکتی ہیں۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اس اقدام کو خواتین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔