الیکشن بورڈ نے بار کے حالیہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:12

الیکشن بورڈ نے بار کے حالیہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ نے بار کے حالیہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے،الیکشن بورڈ کے سربراہ راجہ جاوید اقبال نے یہ حکم عاصمہ جہانگیر گروپ کے ناکام صدارتی امیدوار رمضان چودھری کی درخواست پر دیا جس میں مینوئل اور بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی، الیکشن بورڈ کے سربراہ راجہ جاوید اقبال نے صدارتی امیدوار کی ایک دوسری درخواست پر ڈالے گئے ووٹوں کے فرانزک ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کی آئی ٹی ٹیم اور نادرا ووٹوں کا فرانزک ٹیسٹ کریں گی،الیکشن بورڈ کے سربراہ نے ہدایت کی کہ ووٹوں کے فرانزک ٹیسٹ کے تمام اخراجات عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رمضان چودھری برداشت کریں۔

متعلقہ عنوان :