مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی ملک میں مردم شماری کے حکومتی فیصلے کی تعریف

بدھ 1 مارچ 2017 16:17

مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی ملک میں مردم شماری ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملک میں مردم شماری کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا حکومتی فیصلہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک آئینی تقاضا ہے اور اس سے عوام کیلئے بہتر اور مناسب منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :