صوبائی وزیر بلدیات کا ڈپٹی میئرمیاں طارق کے ہمراہ یونین کونسل83سمن آباد کا دورہ

صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کاآغاز منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے نچلی سطح سے کیا جا رہا ہے، محمد منشاء اللہ بٹ

بدھ 1 مارچ 2017 16:12

صوبائی وزیر بلدیات کا ڈپٹی میئرمیاں طارق کے ہمراہ یونین کونسل83سمن ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ڈپٹی میئرمیاں طارق کے ہمراہ یونین کونسل83سمن آباد کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ معز ز ین علاقہ بھی تھے، انہوں نے یونین کو نسل کا دورہ کیا اور علاقہ کی خستہ حال سڑکوں بارے فوری حکمت عملی اپنانے اور ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیر نے ا س موقع پر علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرناحکومت کا اولین مشن ہے،اسی لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کاآغازعوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے نچلی سطح سے کیا جا رہا ہے، تمام بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دئیے گئے ہیںجن کے ذریعے ہر گلی محلہ میں پختہ سولنگ، ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کو 13بلین روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے ہیںجس سے ترقیاتی کاموں کو فوری عر وج حاصل ہو گا،بلدیاتی نمائندوں کو شہر ی و دیہی ترقی کا ٹاسک سونپا گیا ہے، بلدیاتی نمائندوں کوکسی بھی مداخلت کے بغیر مقامی ضرورت کی بنیاد پر شفاف انداز میں فنڈز خرچ کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے حلقہ میں تجاوزات ، غذائی ملاوٹ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور خطرناک اشیاء کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھنے کے پابند ہونگے،صوبائی وزیر نے ڈپٹی میئر میاں طارق کے ہمراہ مقبول روڈبا با اعظم چوک، گنج بخش روڈ، جاوید مارکیٹ،منیر احمد شہید روڈاور ملک چوک سلطان احمد روڈ کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :