انڈو نیشیا میں پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:12

انڈو نیشیا میں پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گیا
جکارتہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) انڈو نیشیاء کی پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گولی مار ہلاک کر دیا، پولیس کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی پولیس اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انڈونیشین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے دارالحکومت بندوگ میںایک خالی پلاٹ میں دھماکہ کے بعد مشتبہ عسکریت پسند قریبی میونسپل عمارت میں داخل ہو گیا پولیس نے اطلاع ملنے پر عمارت کو اپنے محاصرہ میں لے لیا اسی دوران عسکریت پسنسد سے فائرنگ کا تبالہ ہوا ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند کو معدے میں گولی لگی اسے ہسپتال لے جایا جارہا تھاکہ وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ دریں اثناء ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا تعلق جس تنظیم سے تھا اس تنظیم کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے اور یہ تنظیم شام میں لڑنے والی تنظیم کے لئے کام کرتی ہے ۔