ایئر انڈیا کے ممبئی سے کوچی جانے والے جہاز کی ٹیکنیکل خرابی کے باعث منگالورو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بدھ 1 مارچ 2017 16:12

ایئر انڈیا کے ممبئی سے کوچی جانے والے جہاز کی ٹیکنیکل خرابی کے باعث ..
ممبئی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) بھارتی ائر لائین ایئر انڈیا کے ممبئی سے کوچی جانے والے جہاز نے ٹیکنیکل خرابی کے باعث منگالورو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جہاز میں عملہ سمیت 58 مسافر سوار تھے ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایئر انڈیا کا جہاز ممبئی سے کوچی جا رہا تھا کہ دوران پرواز ٹیکنیکل خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث اس جہاز نے قریبی منگالورو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ جس کے فوری بعد انجینیئروں نے ٹیکنیکل خرابی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ۔ ایئر لائن حکام نے بتایا کہ ٹیکنیکل خرابی دور ہوتے ہی مسافروں کو ان کی منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :