او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی مصالحت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ماہ علماء کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

بدھ 1 مارچ 2017 16:04

او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی ..
جدہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے زیراہتمام افغانستان میں امن،استحکام،سلامتی اورقومی مصالحت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ ماہ علماء کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس بات کا فیصلہ جدہ میں اوآئی سی رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد میں افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے قائم کونسل، افغان علماء کونسل اورافغان حکومت اوآئی سی کے ساتھ تعاون کریں گی۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل جنرل ڈاکٹر یوسف عثیمین نے کہاکہ مجوزہ کانفرنس میں اسلام کے مذہبی تعلیمات کے انتہاپسندانہ اورسخت گیر تشریح کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا تاکہ افغانستان میں رہنے والے مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :