9 روزہ انڈونیشیا کا دورہ، سعودی فرمانروا کے پروٹوکول نے سب کو حیران کر دیا

سعودی فرمانروا اپنے ہمراہ 1500 افراد، دو برقی زینے اور 500 ٹن سامان بھی لے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 15:13

9 روزہ انڈونیشیا کا دورہ، سعودی فرمانروا کے پروٹوکول نے سب کو حیران ..
انڈونیشیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز 9 روز کے لیے انڈونیشیا کے دورے پر گئے لیکن ان کےس اتھ آیا سازو سامان دیکھ کر کوئی بھی حیرانی میں مبتلا ہو سکتا ہے ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ہمراہ لایا گیا سامان اور ان کے سامان میں موجود چیزیں ان کے اعلیٰ پروٹوکول کی عکاس تو ہیں ہی لیکن یہ تمام سامان خبروں کی زینت بھی بن گیا۔

انڈونیشیا کے 9 روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا اپنے ساتھ 15 سو افراد کو بھی لے گئے ، یہی نہیں اس دورے پر سعودی فرمانروا کے ہمراہ دو برقی زینے اور 500 ٹن وزنی سامان بھی موجود ہے جس میں ان کی لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ سعودی فرمانروا کچھ دن جکارتا میں قیام کے بعد بالی جانے سے قبل مغربی جاوا کا بھی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا کے سامان میں موجود غیر روایتی چیزوں میں ان کی دو لگژری گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

جکارتا پوسٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق باوجود اس کے کہ یہ سب سننے میں عجیب اور حیران کُن لگتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ سعودی فرمانروا ہمیشہ ہی سے کم و بیش اسی پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2015ء میں سعودی فرمانروا کے دورہ فرانس کے دوران ساحل سمندر پر ان کے لیے نصب کیے گئے برقی زینوں پر مقامی شہریوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔

تاہم دورہ ملائیشیا کے دوران استعمال ہونے والے برقی زینوں میں سے ایک برقی زینا 21 فروری کو جکارتا جبکہ دوسرا 22 فروری کو بالی پہنچا دیا گیا ہے۔ انڈونیشین خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا کے ہمراہ کم وبیش 15 سو افراد پر مشتمل ایک وفد موجود ہے جن میں 10 وزرا، 800 افراد کے مختلف وفود اور 25 شہزادے شامل ہیں۔ یہ تمام افراد تین ہفتے پر مشتمل عرصہ میں36 مختلف پروازوں کے ذریعے انڈونیشیا پہنچے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کے دورے کے دوران انڈونیشیا کی سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام کچھ حد تک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سعودی فرمانروا کا یہ پروٹوکول خبروں کی زینت بھی بنا۔ سی این این انڈونیشیا کے مطابق سعودی فرمانروا اور ان کے ہمراہ موجود وفود کو تین مختلف لگژری ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا جن میں بلغاری بھی شامل ہے جس کے سب سے خصوصی ولا کی ایک رات کے لیے قیمت 4 ہزار 4 سو ڈالر ہے۔ اس ہوٹل کے ایک جانب پرائیویٹ ساحل بھی ہے جس تک رسائی محض برقی زینے کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :