ایس ای سی پی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ملکیتی کاروبار کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے

بدھ 1 مارچ 2017 16:04

ایس ای سی پی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ملکیتی کاروبار کے فروغ کے لئے مل ..
کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ملکیتی کاروبار کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن مل کر کام کریں گے۔ بدھ کو سرمایہ کاری اور مالیاتی نظم سے متعلق آگہی کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پروگرام جمع پونچی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے کراچی ریجن کی یونیورسٹیوں کے پروفیشنلز کے لئے آگہی سمینار منعقدکیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کراچی ریجن میں منعقد ہونے والے سیمنار میں یونیورسٹیوں کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایس ای سی پی کے ماہرین نے شرکاء کو کاروبار کی رجسٹریشن کروانے کے طریق کار، میوچل فنڈز، کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمائے کے حصول اور ایس ای سی پی کی ریگولیٹری فریم ورک پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ماہرین نے کیپٹل مارکیٹ اور اس میں سرمایہ کاری اور سٹاک مارکیٹ سے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کے حصول کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ایس ای سی پی کے ماہرین نے کمپنی رجسٹریشن کے آن لائن طریق کار اور فاسٹ ٹریک طریقے سے کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے بارے میں بھی بتایا۔ شرکا کو سنگل ممبر کمپنی کی رجسٹڑیشن اور اس کے فوائد بھی بتائے گئے۔ شرکا نے مختلف سوالات کئے اور پاکستان میں نجی کاروبارکے لئے موجود قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کو سراہا۔ سمینار میں سر آغا خان یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمینسٹریشن، داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سندھ زرعی یونیورسٹی، ٹنڈو جام یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف جام شورو اور دیگر جامعات کے ریسریچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ آخر میں شرکا نے مالیاتی امور پر آگہی کے لئے سمینار منعقد کرنے پر ایس ای سی پی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :