لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیئے

بدھ 1 مارچ 2017 16:02

لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیئے
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے، بچوں نے باپ کے ساتھ جانے کی ضد کی اور روتے رہے، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے فوزیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے بچوں کی تحویل کیلئے عدالت سے رجوع کیا، درخواست گزار خاتون کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کے شوہر مقبول شاہ نے دوسری شادی کر لی، شوہر نے پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے، بچے بھی اپنے پاس رکھ لیے ہیں، وکیل کے مطابق خاتون کو اس کے بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، عدالتی حکم پر تینوں بچوں 7 سالہ حسنین علی، 6 سالہ علیزہ اور 3 سالہ عافیہ کو پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :