لاہور ہائیکورٹ، پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی کیخلاف درخواستوں پر پیف کے ماتحت سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب

بدھ 1 مارچ 2017 16:02

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی کیخلاف درخواستوں پر پیف کے ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسپورٹ اسکولز پالیسی 2016 کیخلاف درخواستوں پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت کیے جانے والے سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظہیر عباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی 2016 کو چیلنج کیا گیا، درخواستوں میں حکومت پنجاب سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت کر رہی ہے، درخواستگزاروں کے مطابق سکولوں کو فاؤنڈیشن کے ماتحت کرنے کا اقدام بلا جواز ہے، درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ اسکولوں کو فاؤنڈیشن کے ماتحت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔