لاہور ہائیکورٹ، رہائشی علاقے میں قائم نجی سکول کی برانچز کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

بدھ 1 مارچ 2017 16:02

لاہور ہائیکورٹ، رہائشی علاقے میں قائم نجی سکول کی برانچز کیخلاف درخواست ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں قائم نجی سکول کی برانچز کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی جس میں رہائشی علاقوں میں نجی تعلیمی اداروں کی برانچز کھلنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے ،درخواست گزار وکیل کے مطابق رہائشی علاقے میں نجی سکول کا قیام کمرشل سرگرمیوں کے مترداف ہے اور نجی تعلیمی اداروں کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، درخواستگزار کے مطابق ٹریفک بڑھنے سے رہائشی علاقے میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو اپنے ادارے کمرشل علاقوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔