آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک جنرل کی ملاقات ،ْ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن رد الفسا کا خیر مقدم

دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کے فروغ سے علاقائی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،ْملاقات میں گفتگو ترک جنرل نے پاکستان آرمی کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی

بدھ 1 مارچ 2017 15:58

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک جنرل کی ملاقات ،ْ پاکستان سے دہشتگردی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ترکی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر اتے ہوئے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن رد الفسا شروع کر نے کا خیر مقدم کیاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان خطے سے سکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ترک جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر تے ہوئے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن رد الفسا شروع کر نے کا خیر مقدم کیا ۔آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کے فروغ سے علاقائی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ترک جنرل نے پاکستان آرمی کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔