اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہی اجلاس اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر

ْپاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کیلئے پرعزم ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کا سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال

بدھ 1 مارچ 2017 15:33

اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہی اجلاس اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 13 واں سربراہی اجلاس بدھ کو اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او سربراہی اجلاس سے رکن ممالک کے مابین عوام کی فلاح کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس رکن ممالک کے باہمی اتفاق رائے سے منعقد کیا جائے گا اور اس حوالے سے اطلاع اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ذریعے دی جائے گی۔