آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف نےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کا آغاز قابل تعریف ہے،۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پاک ترک عسکری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک ترک عسکری تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیو آمد پر یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔