فاٹا اراکین پارلیمنٹ اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے معاملے پر کل اسفند یار ولی سے ملاقات کریں گے

بدھ 1 مارچ 2017 15:27

فاٹا اراکین پارلیمنٹ اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے معاملے پر کل اسفند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) فاٹا اراکین پارلیمنٹ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے اور فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے معاملے پر کل جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقات کریں گے‘ ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 12مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ (آج) جمعرات کو دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر فاٹا اراکین اسفند یار ولی کی طرف سے بارہ مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ فاٹا اراکین پارلیمنٹ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے معاملے پر بھی اے این پی سربراہ کو اعتماد میں لیں گے۔

متعلقہ عنوان :