پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2017 پر غور کیلئے سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب

پاکستان پہلا ملک ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ پر اہم قانون سازی ہورہی ہے‘ مجوزہ قانون کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے قومی کونسل بنے گی‘ صوبوں میں بھی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی نگرانی کی جائے گی

بدھ 1 مارچ 2017 15:27

پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2017 پر غور کیلئے سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2017 پر غور کیلئے سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پرسوں جمعہ کو طلب کرلیا گیا ‘ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ پر اہم قانون سازی ہورہی ہے‘ مجوزہ قانون کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے قومی کونسل بنے گی‘ صوبوں میں بھی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی نگرانی کی جائے گی‘ موسمیاتی تبدیلی کے اسباب کو دور کرنے کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2017 میں شجر کاری کے پلان اور اس کے اخراجات کی تفصیلات پر بریفنگ کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد‘ قانون و انصاف اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے سیکرٹریز بھی شریک ہونگے اجلاس کا گزشتہ روز جاری ایجنڈے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے و اسلام آبادب میٹرو پولیٹن کے میئر کو اسلام آباد میں گزستہ تین سالوں کے دوران شجر کاری ان درختوں کی موجودہ صورتحال اور ان تین سالوں میں وفاقی دارالحکومت میں شجر کاری پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے اقدامات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح مارگلہ کی پہاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کے سرفہرست ایجنڈا میکں پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل 2017 کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :