ای سی او اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا

وزیراعظم کا خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا تذکرہ ،تنازعہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش دیگر اہم چیلنجز کو اجاگر کیا

بدھ 1 مارچ 2017 15:27

ای سی او اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم ممالک کی اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف میزبان تھے،وزیراعظم پاکستان سربراہی اجلاس میں معزز مہمان کو اظہار خیال کیلئے مدعو کیا،دنیا کی مختلف مظلوم اقوام بالخصوص کشمیریوں کے ساتھ اس سربراہی اجلاس میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا تذکرہ کیا تنازعہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش دیگر اہم چیلنجز کو اجاگر کیا۔وزیراعظم پاکستان نے امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر بات کی وزیراعظم نے ایک بار پھر پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں اجلاس کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا اجلاس کا ماحول انتہائی خوشگوار تھا۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میزبان تھے

متعلقہ عنوان :