ای سی او اجلاس ،سربراہان مملکت کا مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون کی سازگار فضا پر زور

بدھ 1 مارچ 2017 15:27

ای سی او اجلاس ،سربراہان مملکت کا مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)علاقائی مسلم ممالک کی اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہ اجلاس میں امن ہم آہنگی خوشحالی کیلئے مضبوط علاقائی روابط کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے،سربراہان مملکت نے مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون کی سازگار فضاء پر زوردیا۔

(جاری ہے)

سربراہ اجلاس میں ایٹمی مسلم ملک پاکستان کے معاشی استحکام اور علاقے میں تیزی سے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ پر اطمینان کاذکر کیا گیا ،شریک سربراہان مملکت و دیگر مندوبین نے اپنے اپنے خطاب میں رکن ممالک میں قریبی روابط،بامعنی معاشی تعاون اور اقتصادی چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کیلئے اقتصادی رابطہ تنظیم کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا گیا ہے،سربراہ اجلاس میں عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے دیرینہ تنازعات کے پرامن ذرائع سے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

سربراہی اجلاس کی کامیابی کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف انتہائی مطمئن دکھائی دیئے۔سربراہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان،ترکی اور ایران کے سربراہان مملکت زیادہ توجہ کا مرکز رہے