پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے ،وزیراعظم نوازشریف

بدھ 1 مارچ 2017 15:22

پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے ،وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہوں کی شرکت نے اجلاس کو کامیاب بنایا،پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے،ای سی او شمال اور جنوب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،خطے کی پائیدار ترقی اور امن کیلئے باہمی روابط کا فروغ ضروری ہے،ہمسائیوں کے ساتھ پرامن تعلقات حکومت پاکستان کا وژن ہے،تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل ضروری ہے،ای سی او کے تحت ریل،فضاء اور زمینی روابط کو فروغ دینا ہے،یقین ہے کہ ای سی او کے رکن ممالک امن ہم آہنگی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں،علاقائی روابط کے فروغ کیلئے تمام رکن ممالک پرعزم ہیں،دہشتگردی،انتہا پسندی اور منشیات جیسے چینلجز سے نمٹنے کیلئے ای سی او ممالک کے رمیان اتفاق رائے موجود ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مختلف ملکوں کے سربراہوں کی شرکت نے اجلاس کو کامیاب بنایا،پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہے،اجلاس نے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشاورت کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ای سی او میں شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے،پائیدار ترقی اور امن کیلئے باہمی روابط کا فروغ ضروری ہے،پرامن ہمسائیگی میری پائیدار ترقی اور امن کیلئے باہمی روابط کا فروغ ضروری ہے،پرامن ہمسائیگی میری حکومت کا وژن ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ تصفیہ طلب مسائل کا حل ضروی ہے،ای سی او کو دنیا کا ایک متحرک اور فعال بلاک بنانا ہے۔بعدازاں سی ای او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ای سی او کو کثیر الجہت روابط کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اعلامیہ میں باہمی رابطوں کو مربوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ریل،فضاء اور زمینی روابط کو فروغ دینا ہے،توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔یقین ہے کہ رکن ملک امن،ہم آہنگی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی بھی ضرورت محسوس کی گئی ہے،خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا،اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ روابط کے فروغ کیلئے تمام رکن ممالک پر عزم ہیں