غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی بلوچستان آمد کے پیش نظر صوبائی حکومت کا ہوٹلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

بدھ 1 مارچ 2017 15:22

غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی بلوچستان آمد کے پیش نظر صوبائی ..
کوئٹہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) حکومت بلوچستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی کوئٹہ آمد کے تناظر میں صوبے بھر کے ہوٹلز کی رجسٹریشن کرنے اوار اسٹاف کو پیشہ وارانہ تربیتی اداروں سے ہوٹل مینجمنٹ کے شارٹ کورسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر سیاحت بلوچستان خدائے نذر نے’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری سیاحت و ثقافت غلام علی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ہوٹلز کی رجسٹریشن کے بعد اسٹاف کی تربیت اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے قوانین میں ترامیم کی جائیگی جبکہ کوئٹہ گوادر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ہوٹلز کی رجسٹریشن سے متعلق اختیارات نچلی سطح پر ڈپٹی کمشنر ز کو منتقل کرنے کیلئے محکمہ سیاحت نے اپنی تجاویز و سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے ہوٹل کے صنعت کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مختلف جامعات اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ہوٹل مینجمنٹ کے ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز بھی کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :