جگلوٹ ،سکردوروڈ پلوں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں،جلد ہی ان پرکام کاآغازکیاجائے گا،محمدابراہیم شنائی

بدھ 1 مارچ 2017 15:21

جگلوٹ ،سکردوروڈ پلوں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں،جلد ہی ان پرکام کاآغازکیاجائے ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیرتعلیم حاجی محمد ابراہیم شنائی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت اپنے دورمیں کئی اہم ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہیں،گلگت شہرمیں فیملی پارک کوجدید سہولیات سے آراستہ کیاجارہاہے جبکہ سڑکوں کانظام بھی بہتربنایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امن وامان صورتحال کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،شہرمیں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہرکام میں میرٹ کوترجیح دیتی ہے ،جگلوٹ ،سکردوروڈ کے پلوں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیںجلد ہی ان پرکام کاآغازکیاجائے گا۔