تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافے سے خطے میں خوشحالی اور ترقی ممکن ہے، چین کے ایگزیکٹیونائب وزیر خارجہ یسوئی ژانگ کا 13ویں ای سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 15:05

تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں علاقائی ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) چین کے ایگزیکٹیونائب وزیر خارجہ یسوئی ژانگ نے کہا ہے کہ تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافے سے خطے میں خوشحالی اور ترقی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں 13ویں اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ وسیع تر علاقائیترقیکیلئے کمیونیکشن کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک کے چین کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ چینی عہدیدار نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک کے مابین تعاون علاقائی استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کے ایک سڑک ایک پٹی کے تصورکو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا

متعلقہ عنوان :