ایف بی آر نے پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر دوفیصد تک کا اضافہ کر دیا

فی لیٹر پیٹرول پر اب کل ساڑھی15 فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30فیصد تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے

بدھ 1 مارچ 2017 14:47

ایف بی آر نے پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پیٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر دوفیصد تک کا اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر اب کل ساڑھی15 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے جہاں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں وہیں ایف بی آر بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :