اقتصادی تعاون تنظیم میں مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، مختلف شعبوں میں رکن ممالک کا تعاون درکار ہے

ترک شمالی قبرص کے صدر مصطفٰی ایکنسی کا 13 ویں ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 14:38

اقتصادی تعاون تنظیم میں مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ترک شمالی قبرص کے صدر مصطفٰی ایکنسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقتصادی تعاون تنظیم میں مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہتا ہے،ہمیں مختلف شعبوں میں رکن ممالک کا تعاون درکار ہے۔ وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقدہ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی قبرص ای سی او کے رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور سماجی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ہمیں اعلٰی تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدگی کے ساتھ قبرص کے مسئلہ کا ایک جامع حل چاہتے ہیں اور امید ہے کہ دوسرا فریق اس کا مثبت جواب دے گا۔