اسلام آباد ریڈ زون سے مشکوک غیر ملکی باشندہ گرفتار

جرمن شہری بھارتی سفارتخانے جانا چاہتا تھا ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 13:44

اسلام آباد ریڈ زون سے  مشکوک غیر ملکی باشندہ گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون سے مشکوک غیر ملکی باشندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مارسل نامی جرمن شہری کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مارسل بھارتی سفارتخانے جانا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

مارسل کے کاغذات اور دستاویزات بظاہر درست معلوم ہوتی ہیں تاہم ان کی تصدیق کروائی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں اجلاس جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی کی سکیورٹی کو بھی سخت رکھا گیا ہے۔