ساہیوال تھانہ سٹی پولیس نے 10افغان شہریوںکو غیر قانونی طو ر پر پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا

بدھ 1 مارچ 2017 13:55

ساہیوال تھانہ سٹی پولیس نے 10افغان شہریوںکو غیر قانونی طو ر پر پاکستان ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) تھانہ سٹی پولیس نے کھوکھا بازار کالونی سے 10افغان شہریوںکو گرفتار کر لیا جن میں اعوذ با اللہ خاں ، فوما خاں، نور آغا خاں ، وسیم خاں ، حیات اللہ ، واحد اللہ، رحیم خاں ، شریف خاں ، صدیق خاںاور شیر محمد خاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان افغان شہریوں کا صوبہ ہلمند اور قندھار سے تعلق ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان شہری کھوکھا بازار کالونی میں کافی عرصہ سے غیر قانونی طور پر پنجاب کے ضلع ساہیوال میں قیام پذیر تھے اور یہاں کارو بار کرتے تھے کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ان 10شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم پایا اور پولیس نے 10افغان شہریوں کے خلاف 14فارنر ایکٹ 1946کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔