کوئٹہ ،ْ سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 13:55

کوئٹہ ،ْ سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم دہشتگردوںنے سڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ایف سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :