اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویںاجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف چیئر مین منتخب

امید ہے وزیر اعظم نواز شریف کی دور اندیش قیادت میںای سی او مستقبل میں مزید ترقی کریگی ،ْ خلیل ابراہیم کی مبارکباد

بدھ 1 مارچ 2017 13:55

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویںاجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویںاجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کوچیئر مین منتخب کرلیاگیا ۔بدھ و اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کا تیرہواں سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو تنظیم کا چیئر مین منتخب کیا گیا ۔جلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کے علاوہ چین کے خصوصی نمائندے نے شرکت کی۔

پاکستان میں افغانستان کے سفیر نے سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ اقتصادی تعاون تنظیم 1985ء میں قائم کی گئی۔ ابتدائی طور پر ایران، پاکستان اور ترکی اس تنظیم کے رکن تھے جس کا مقصد رکن ممالک کے مابین اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

یہ تنظیم علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) کا تسلسل ہے جو 1964ء سے 1979ء تک قائم رہی۔

1992ء میں ایکو میں 7 نئے ارکان کا اضافہ کیا گیا جس میں افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل ای سی او خلیل ابراہیم نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ک سربراہ اجلاس کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی دور اندیش قیادت میںای سی او مستقبل میں مزید ترقی کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا انعقاد تنظیم کی کارکردگی اور رہنمائی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ای سی او کی مجموعی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای سی او خطے کی آبادی 471ملین اور جی ڈی پی ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو تجارت،ٹرانسپورٹ اور توا نائی کے اہم شعبوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ راہداریوں پر خصوصی زور دیا جارہا ہے جوخشکی میں گھرے رکن ممالک کو سمندر تک آسان رسائی فراہم کرینگے۔انہوں نے کہ ای سی او وژن میں سیاحت کو ترجیحی شعبوں میں شامل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :