تاپی گیس منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک کے مابین تعمیری مذا کرات کیلئے اہم فورم ہے، ای سی او نے رکن ممالک کی ترقی کی راہیں متعین کر دی ہیں

ترکمانستان کے صدر قربان گل بردی محمدوف کا ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:52

تاپی گیس منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ترکمانستان کے صدرقربان گل بردی محمدوف نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبے پر عملدر جاری ہے ، اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک کے مابین تعمیری مذا کرات کیلئے اہم فورم ہے، ای سی او نے رکن ممالک کی ترقی کی راہیں متعین کردی ہیں۔بدھ کو یہاں 13ویں اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکمن صدر نے کہا کہ ای سی او اہم معاملات بالخصوص سلامتی میںشراکت داری کو فروغ دینے کیلئے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ کہ ترکمانستان کی توانائی پالیسی کثیر الجہتی حکمت عملی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاپی گیس گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ای سی او ممالک کی شرکت سے اس منصوبے کوعملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک نے خطے کی ترقی کی سمت متعین کردی۔

خطے کے ممالک کو قابل تجدید توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکمانستان، پاکستان اور افغانستان پر مشتل سہہ فرقی منصوبے کے تحت فائبر آپٹک منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداریوں سے عالمی امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ترکمن صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، افغانستان میں امن خطے اور خود افغانستان کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :