حکومت پی ایس ایل کے فائنل میچ میں عوام کو مفت داخلہ دے ،علیم خان

بدھ 1 مارچ 2017 13:52

حکومت پی ایس ایل کے فائنل میچ میں عوام کو مفت داخلہ دے ،علیم خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے حکومت مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل میچ میں عوام کے مفت داخلہ یقینی بنائے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میچ دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کا مقصد عالمی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پیغام دینا ہے تو پھر حکومت داخلہ ٹکٹ مہنگی کیوں ہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کر کے دہشت گردی سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو پھر فائنل کے ٹکٹ مہنگے کیوں ہیں ۔