ترکمانستان کے صدر قربان علی کا پرتپاک استقبال،21توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر دیا گیا

بدھ 1 مارچ 2017 13:50

ترکمانستان کے صدر قربان علی کا پرتپاک استقبال،21توپوں کی سلامی، گارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء)ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 21توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف اسلام آباد میں آج ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔ نور خان ایئر بیس پہنچنے پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں 21توپوں کی سلامی اور گارڈ اف آنر بھی پیش کیا گیا ۔معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔