دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ، ہمیں امن و برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا،الہام علیوف

آذربائیجان 2017ء کو اسلامی ملکوں کی یکجہتی کا سال قرار دیتا ہے ، نگورناکارا پرحمایت کر نے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،آذربائیجان کے صدر کا ای سی او اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:42

دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ، ہمیں امن و برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان 2017ء کو اسلامی ملکوں کی یکجہتی کا سال قرار دیتا ہے ،دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ممالک متاثر ہورہے ہیں ، ہمیں امن و برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اقتصادی تعاون کے اجلاس سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگورناکارا پرحمایت کر نے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ، 2016ء میں آرمینیا نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آذربائیجان 2017ء کو اسلامی ملکوں کی یکجہتی کا سال قرار دیتا ہے اور ہمیں امن و برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ممالک متاثر ہورہے ہیں ، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون سے مواصلاتی مسائل میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ رکن ممالک کو علاقائی تعاون کے اس فورم میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہوں ، تیل و گیس کی پائپ لائنیں علاقائی توانائی کی مثال ہیں اور فورم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :