داعش جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا ، بدامنی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،رجب طیب اردوان

مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ،خطے کی افرادی قوت و مہارات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، ایشیائی ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی،ترک صدر کا ای سی او کے اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:42

داعش جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا ، بدامنی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ داعش جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے ، مذہبی انتہا پسندی و بدامنی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں،انکے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ،خطے کی افرادی قوت و مہارات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، ایشیائی ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے اسلام آباد میں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کے مشکور ہیں ،علاقائی ترقی کے منصوبوں میں رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں اور خطے کی ترقی کے لئے روابط بڑھانا انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترکی نے علاقائی ترقی کے لئے مختلف منصوبے شروع کیا ہے اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لئے ترکی اپنا مئوثر کردار ادا کررہا ہے جبکہ رکن ممالک کی حقیقی ترقی کے لئے توانائی کے شعبے پر توجہ دینا کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ علاقائی روابط کے فروغ کے لئے ترکی اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خطے کی افرادی قوت اور مہارات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور خطے کے ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی جبکہ خطے کے ممالک کے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ نگورنوکارا باغ اور اس نوعیت کے دوسرے مسائل کو ملکر حل کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی مسائل کے حل میں او آئی سی اور دوسرے فورم بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش اور اس طرح کے دوسرے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے اور مذہبی انتہا پسندی اور بدامنی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں ان کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :