ای سی او کے فورم کے ذریعے رکن ممالک کی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ،حلیل ابراہیم

عالمی جی ڈی پی میں ای سی او کے خطے کا حصہ 2.63فیصد ہے ، تنظیم نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اقدامات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، خطے میں پائپ لائن کے منصوبے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو کہ مثبت پیشرفت ہے ،سیکرٹری جنرل ای سی او کا خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:42

ای سی او کے فورم کے ذریعے رکن ممالک کی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے کہا ہے کہ ای سی او کے فورم کے ذریعے رکن ممالک کی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،عالمی جی ڈی پی میں ای سی او کے خطے کا حصہ 2.63فیصد ہے ،ای سی او نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اقدامات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، خطے میں پائپ لائن کے منصوبے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو کہ مثبت پیشرفت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ای سی او کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 13ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین ہے کہ ای سی او مزید ملکوں کے مابین ترقی کا باعث بنے گی اس اجلاس میں شرکت پر ای سی او رکن ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اجلاس کے شرکاء کو ترقی کے مواقع سے استفادہ کا موقع ملے گا کیونکہ ای سی او کے ذریعے ممالک کی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی جی ڈی پی میں ای سی او کے خطے کا حصہ 2.63فیصد ہے ۔

حلیل ابراہیم نے کہاکہ گزشتہ اجلاس کے بعد سے ای سی او مختلف پروگرامز پر عملدرآمد میں کردار ادا کررہی ہے ۔تجارت ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ای سی او کی سرگرمیاں بہترین رہی ہیں ، ریل اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تیزی سے کام ہو رہا ہے اور ای سی او نے بھی مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اقدامات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ای سی او کے خطے میں پائپ لائن کے منصوبے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو کہ مثبت پیشرفت ہے ۔