کوہاٹ پولیس کی کارروائی ،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد،ایک ملزم کو حراست میں لے لیا

بدھ 1 مارچ 2017 13:41

کوہاٹ پولیس کی کارروائی ،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد،ایک ملزم کو حراست ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس نے دوران تلاشی وین کے خفیوں حصوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 30 کلاشنکوف 98 پستول اور ہزاروں کارتوس شامل ہے پولیس ذرائع کے مطابق پکڑا جانے والا اسلحہ افغانستان میں طالبان کو بھیجا جا رہا تھا جبکہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :