ای سی او ممالک کو انسداد دہشت گردی کے عالمی ایجنڈے پر توجہ دینا ہو گی،ٹاڈاایچی یاما موٹو

خطے کے ممالک کا باہمی تعاون اور روابط ترقی کی بنیاد ہے اور رکن ممالک کو باہمی تعاون کے لئے ذرائع مواصلات مئوثر بنانا ہوں گے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:38

ای سی او ممالک کو انسداد دہشت گردی کے عالمی ایجنڈے پر توجہ دینا ہو گی،ٹاڈاایچی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹاڈا ایچی یاماموٹو نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک کو انسداد دہشت گردی کے عالمی ایجنڈے پر توجہ دینا ہو گی ،خطے کے ممالک کا باہمی تعاون اور روابط ترقی کی بنیاد ہے اور رکن ممالک کو باہمی تعاون کے لئے ذرائع مواصلات مئوثر بنانا ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹاڈا ایچی یاماموٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کا باہمی تعاون اور روابط ترقی کی بنیاد ہے اور رکن ممالک کو باہمی تعاون کے لئے ذرائع مواصلات مئوثر بنانا ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اشک آباد اجلاس کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ٹاڈا ایچی یاماموٹو نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون سے علاقائی روابط کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور ای سی او رکن ملکوں کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ہر سطح پر تعاون ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ای سی او ممالک کو انسداد دہشت گردی کے عالمی ایجنڈے پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن واستحکام قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :