علاقائی تعاون و روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہیں ،افغان سفیرعمرذخیل وال

غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی سے ہی نمٹا جاسکتا ہے،وژن2025ء پر عملدرآمد سے خطے کے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ہمیں علاقائی روابط کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری پر زور دینا ہو گا،خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:38

علاقائی تعاون و روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہیں ،افغان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) افغانستان کے سفیر عمر ذخیل وال نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون و روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہیں ، غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی سے ہی نمٹا جاسکتا ہے،ویژن2025ء پر عملدرآمد سے خطے کے تمام عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہمیں علاقائی روابط کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری پر زور دینا ہو گا۔

بدھ کے روز اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے اجلاس سے افغانستان کے سفیر عمر ذخیل وال نے خطاب میں کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے شکر گزار ہیں اور وزیراعظم نوازشریف کو ای سی او کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اجلاس میں رکن ملکوں کی تجاویز مفید ہیں اور اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی سب سے پرانی اور منفرد تعاون تنظیم ہے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہیں ، خطے کے تمام وسائل کو مشترکہ مفادات کے لئے استعمال کر نے کی ضرورت ہے ، غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی سے ہی نمٹا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مواصلاتی روابط کا فروغ ایک دوسرے کی معاشی ترقی سے منسلک ہے اور مواصلاتی رابطوں سے صرف معاشی ہی نہیں امن کے اہداف بھی حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ علاقائی استحکام کے فروغ کے لئے روابط قائم کرناناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ویژن2025ء پر عملدرآمد سے خطے کے تمام عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہمیں علاقائی روابط کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری پر زور دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :