نوکری بدلنے کی سزا; نوجوان کو مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 13:23

نوکری بدلنے کی سزا; نوجوان کو مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا دیا ..
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء): ٹیکسلا میں 30 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں جلا کر آگ لگا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ عمران کو سفاک ملزموں نے ہاتھ پاؤں بانچھ کر آگ لگائی ۔ عمران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق عمران کے جسم 85 فیصد جھلس چکا ہے جس کے باعث عمران کی حالت نازک ہے ۔ عمران کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران تنخواہ نہ ملنے پر دوسرے کارخانے گیا تھا لیکن ملزمان نے اسے واپس بُلایا اور آگ لگا دی۔ عمران کے والد نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔