عوام کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 1 مارچ 2017 13:38

عوام کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے قلیل مدت میں کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے 25ہزار تک کا ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرایا ہے گلگت میں کامیابی کے بعد ہنزہ، نگر، غذر اور گانچھے میں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ انشورنس سکیم کو وسعت دیا جارہا ہے جس سے ان اضلاع کے عوام کو بھی بہتر علاج و معالجے کے سہولیات فراہم کئے جاسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے ہیلتھ انشورنس سکیم گلگت بلتستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حولے سے دی جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ گلگت کے تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ انشورنس کے کائونٹرز بنائے گئے ہیں تاکہ مستحق مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

غریب اور نادار مریضوں کو فراہم کئے جانے والے ہیلتھ انشورنس کارڈز میں سے 50فیصد سے زائد کارڈز استعمال ہوئے ہیں جن سے ان کو بہتر طبی سہولیات فراہم کئے گئے ہیں۔2020ء تک صوبے کے تمام مستحق مریضوں کی انشورنس کو یقینی بنائیں گے جس کیلئے قائد عوام و وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھی صوبے کے 4اضلاع میں پہلے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ ہمارا مقصد بلاتفریق نادار اور مستحق مریضوں بہتر علاج و معالجے کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کیلئے صوبے کے نادار اور غریب حق داروں کوہیلتھ انشورنس کارڈز دیئے جارہے ہیں۔ ہمارا آئندہ ہدف صوبے کے ہسپتالوں کو خودمختار بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :