صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لارہی ہے، اقبال حسن

بدھ 1 مارچ 2017 13:38

صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) صو با ئی وزیراطلاعات ،منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکو مت اپنے پا نچ سالہ دور میں گلگت بلتستان سے بجلی لو ڈشیڈنگ کا مکمل خا تمہ کریگی، صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لارہی ہے ،صوبا ئی حکو مت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں مقامی سطح پر ہوٹل اور سیاحت سے وابستہ دیگر شعبوں کے لیئے ترقی کے مزید مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاانہوں نے گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے سے گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی پوری ٹیم اس نظام میں مثبت تبدیلیا ں لانے کے لیئے پر عزم ہے اور عوام کو جلد ہی واضح فرق نظر آ جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دور افتادعلاقوں میں بھی اپنی ترقی پسند پالیسی کے تحت عوام کے لیئے بہترین اقدامات کرنے کے لیئے سنجیدہ ہے۔