ماروی میمن کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 13:15

ماروی میمن کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ ماروی میمن مسلم لیگ ن چھوڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ ایک اطلاع کے مطابق ماروی میمن پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ماروی میمن پی پی پی میں شمولیت اختیا کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے کھُل کر ماروی میمن کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کو اتنا بڑا خزانہ دے دیا گیا ہے پتہ نہیں اس نے کتنا پیسہ کھایا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزارتیں دینے کی بجائے ماروی میمن کو وزارت دی گئی جو مخالفت کی اصل وجہ بنی۔