لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں دور پڑے کچرے کے تھیلے سکیورٹی رسک بن گئے

انتظامیہ اور صفائی کا عملہ لا پرواہ، کسی نے نوٹس نہیں لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے اعلان کے بعد ہی سے جہاں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں وہیں قذافی اسٹیڈیم میں صفائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں دور پڑے کچرے کے تھیلے بھی کسی سکیورٹی رسک سے کم نہیں ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں صفائی کے پانچ روز بعد بھی کچرے کے تھیلے تاحال اسٹیڈیم میں ہی موجود ہیں۔ جبکہ صفائی کا عملہ اور انتظامیہ اس قدر لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال اس معاملے کا نوٹس نہیں لے سکا۔

متعلقہ عنوان :