اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں ترقی کیلئے ایک کثیرالجہتی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکی ہے، رکن ممالک کو مواصلات اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے علاوہ توانائی کی سلامتی پر بھی توجہ دینی چاہیے

قزاخستان کے وزیراعظم باقیجان سگین تائف کا 13 ویں ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 13:32

اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں ترقی کیلئے ایک کثیرالجہتی پلیٹ فارم میں ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) قزاخستان کے وزیر اعظم باقیجان سگین تائف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں ترقی کے لئے ایک کثیرالجہتی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکی ہے، رکن ممالک کو مواصلات اوربنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے علاوہ توانائی کی سلامتی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقدہ تیرہویں ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کو مواصلات اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان بھی بڑے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو ملک کو یورپ کے ساتھ ساتھ چین کے ایک خطہ ایک روڈ پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کرے گا۔ قزاخستان کے وزیراعظم نے خطے میں توانائی کی سلامتی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کو رواں سال کرغزستان میں ہونے والی سائنس ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :