بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ختم ، والدین بچوں کو اسکول بھیج دیں تاکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جاسکیں، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال

بدھ 1 مارچ 2017 13:32

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ختم ، والدین بچوں کو اسکول بھیج ..
کوئٹہ۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ختم بدھ کو تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تعلیم کے مطابق 15دسمبر سے یکم مارچ تک صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولز، کالجزاور یونیورسٹیاں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ، بدھ سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا، صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے والدین کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج دیں تمام تعلیمی اداروں کو نصاب کی کتابیں پہنچادی گئی ہے تاکہ بروقت نئے تعلیمی سال کا آغاز کیاجاسکیں۔

متعلقہ عنوان :